Sunday, 22 September 2024


کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا نفاذ

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ2016 بھی نافذالعمل ہوگیا۔ ایف بی آرکواس ایمنسٹی اسکیم سے بھاری وصولیاں ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس ترمیمی ایکٹ 2016 نافذالعمل ہوگیا۔ پارلیمنٹ نے چندروزقبل منظوری دی تھی جس کے بعدصدرنے دستخط کردیے ہیں۔

مذکورہ ترمیمی ایکٹ کے نفاذسے چونکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹرکیلیے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا نفاذ ہوچکا ہے جس کے تحت غیر منقولہ جائیدادکی فروخت پر3 فیصد ٹیکس اداکرکے اسے قانونی حیثیت دلوائی جاسکتی ہے۔

یہ 3 فیصد ٹیکس فروخت ہونیوالی غیرمنقولہ جائیداد پراس کے ڈی سی ریٹ اورایف بی آر کی مقررکردہ قیمت کے درمیان پائے جانے والے فرق کی رقم پر اداکرناہوگا اوراس اسکیم سے جوکالا دھن سفیدکرایا جائیگا ۔

ایف بی آر نہیں پوچھے گا کہ یہ پیسہ پاس کہاں سے آیا۔ اسکیم کے نفاذسے ایف بی آر کو بھاری ریونیو اکٹھا ہونے کی توقع ہے۔ اس ایکٹ کے تحت شہدا کے خاندانوں کو ایک مرتبہ کیپیٹل گین ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment