Sunday, 22 September 2024


پاک چائنا کے بعد پاک امریکا اقتصادی تعلقات

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل مس گریس ڈبلیو شیلٹن نے کہا کہ میں امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہوں۔

کراچی چیمبرکے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور کے سی سی آئی نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کومستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا،یہ بات انہوں نےگزشتہ روز کو کراچی چیمبرکے دورے کے موقع پراجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی ۔

امریکی قونصل جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ امریکی قونصلیٹ پاکستانی اور امریکی کمپنیوں کوسرمایہ کاری اور دیرپا تعلقات قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے زرعی تجارتی وفد اٹلانٹا میں منعقد ہونے والی ایک بڑی نمائش میں شرکت کیلئے بھیجاجائے گا جس کا موضوع‘‘ زراعت میں جدت’’ رکھا گیاہے ،کراچی چیمبر اس نما ئش میں شرکت کر کے زراعت کے کاروبار میں ہونے والی جدید ترقی کاجائزہ لے۔

 

Share this article

Leave a comment