Sunday, 22 September 2024


پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ


ایمز ٹی وی(کراچی) پی آئی اے کے بوئنگ 777پر کام کرنے والا انجینئر گر کر زخمی ہو گیا ۔

کراچی ایئر پورٹ پر بوئنگ 777طیارے پر کام کرنے والا انجینئر کام کے دوران گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے ایمبولینس تاخیر سے پہنچنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے تکنیکی عملے کیلئے بھی سیفٹی اقدامات کو مسلسل نظر انداز کر رکھا ہے ، طیارے پر کام کرنے کیلئے بین الاقوامی قوانین کے مطابق نہ تو عمل ہو رہا ہے اور نہ ہی تکنیکی عملے کو ان قوانین کے مطابق سہولیات میسر ہیں ۔ آج اسی قسم کی صورت حال کراچی ایئر پورٹ پر پیش آئی جب بوئنگ طیارے پر کام کرنے والا ایک انجینئر گر کر زخمی ہو گیا ۔ حادثے کے بعد انجینئر کو ہسپتال لیجانے کیلئے ایمبولینس بھی بروقت نہ پہنچ سکی اور مریض زخمی حالت میں کئی منٹ تک ایئر پورٹ پر ہی آہیں بھرتا رہا

Share this article

Leave a comment