Saturday, 21 September 2024


آصف علی زرداری کی وطن آمد پرجلسے کا انعقاد

ایمز ٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری کے وطن آنے سے قبل پیپلز پارٹی نے ریلی نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا ۔آصف علی زرداری کی واپسی پر جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس سے وہ بھی خطاب کریں گے ۔


چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پیپلز پارٹی نے ریلی نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی وطن آمد پر کراچی کے علاقے اولڈ ٹرمینل پر جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس سے وہ خطاب بھی کریں گے ۔یہ فیصلہ کراچی کو عوام کوٹریفک جام کے مسئلے سے بچانے کے لیے لیاگیا ہے کیونکہ اگر شاہراہ فیصل بلا ک ہو جائے تو کراچی کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ جلسے سے خطاب کے بعد آصف علی زرداری کو بلاول ہاوس لے جانے کے لیے بھی ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو

Share this article

Leave a comment