Friday, 20 September 2024


شاہین ایئر لائن کا تکنیکی عملہ طلب


ایمز ٹی وی کراچی ) کراچی ایئر پورٹ پر شاہین ایئر لائن کی پرواز کے دروازے جام ہو گئے ۔)

لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے دروازے جام ہو گئے جس سے مسافر اندر ہی پھنس کر رہ گئے ۔


شاہین ایئر لائن کی پرواز این ایل 145صبح 11بجکر 10منٹ پر کراچی ایئر پورٹ اتری تاہم جب مسافروں کو اتارنے کیلئے دروازے کھولے گئے تو ایسا ممکن نہ ہوسکا اور مسافر 45منٹ تک طیارے کے اندر ہی محسور رہے ۔


واقعے کے بعد ایئر لائن کے تکنیکی عملے کو طلب کیا گیا جوآدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد جام دروازے کھولنے میں کامیاب ہوئے اور پھر مسافروں کو باہر نکالا گیا

Share this article

Leave a comment