Friday, 20 September 2024


پی کے 7121میں اینٹی نارکاٹکس فورس کا چھا پہ پرواز کو روک لیا گیا


ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان سے سعودی عرب جانے والے پی آئی اے کے طیارے سے 15کلو ہیروئن برآمد ہو گئی جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ،تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔

کراچی سے جدہ جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 7121میں اینٹی نارکاٹکس فورس ،سیکیورٹی سٹاف اور کسٹم حکام نے چھا پہ مار کر جہاز کے خفیہ خانوں سے 15کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ہیروئن برآمد ہونے کے بعد پرواز کو روک لیا گیا اور مسافروں کو ائیر پورٹ ہوٹل پر قیام کرایا گیا ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہیروئن برآمد ہونے پر سی ای او نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

Share this article

Leave a comment