Friday, 20 September 2024


پی آئی اے کے کتوں کو کریڈٹ مل گیا

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرنے پر انعام رقم کا معاملہ آیا تو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور کسٹم حکام کے درمیان ٹھن گئی


اور دونوں برآمدگی کا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش میں ہیں تاہم حکام نے اس کا کریڈٹ سونگھنے والے کتوں کو دیدیا ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور کریڈٹ لینے والی بات نہیں، تفتیش جاری ہے۔


تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام اور اے این ایف نے پی آئی اے کے طیارے سے 15 کلو ہیروئن برآمد کی تو اتنی بڑی برآمدگی پر انعامی رقم دینے کا فیصلہ کیا گیا جس پر کسٹم حکام اور اے این ایف حکام کے درمیان برآمدگی کا کریڈٹ لینے کے معاملے پر ٹھن گئی۔ دونوں کی جانب سے دعوے سامنے آنے پر حکام نے منشیات سونگھ کر تلاش کرنے والے کتوں کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر ہیروئن کی برآمدگی ممکن نہ تھی۔


دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیروئن برآمدگی بنیادی طور پر پی آئی اے کی سیکیورٹی کی روٹین کی کارروائی کے دوران ہوئی۔ یہ کارروائی کرنے والی ٹیم میں اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹم کے لوگ شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اور اس میں کریڈٹ لینے والی کوئی بات نہیں ہے اور تفتیش جاری ہے کہ یہ ہیروئن طیارے میں کیسے پہنچی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پوچھ گچھ جاری ہے ابھی تک ملزمان کی نشاندہی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کو معطل کیا گیا ہے

Share this article

Leave a comment