Friday, 20 September 2024


آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ایمز ڑی وی(کراچی) رینجرز نے کہا ہے کہ ایک ہی کمپنی کے 2 دفاتر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔


رینجرز نے آج صبح کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی سٹیڈیم کے علاقوں میں ایک ہی کمپنی کے 2 دفاتر میں کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اسلحہ کی موجودگی اور شرپسند عناصر کی مالی معاونت کی مصدقہ الاعات پر کی گئیں جس دوران پانچ افراد کو گرفتار کر کے دفاتر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔


پاکستان کھپے، ملک میں بہت مایوسی ہے لیکن میں امید کا پروگرام لایا ہوں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا، 27 دسمبر کو دوبارہ ملاقات ہو گی: آصف علی زرداری
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں کامران منیر انصاری، کاشف حسین، شہزاد شاہد ، رجب علی راجپر اور اجمل خان شامل ہیں جبکہ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 17 کلاشنکوف، 4 پستول، 9 عدد بال بم اور 3225 گولیاں شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور دستاویزات کی چھان بین کے بعد سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور اگر ٹھوس شواہد ملے تو پراپرٹی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی

Share this article

Leave a comment