Friday, 20 September 2024


سمند ر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی

ایمز ٹی وی(کراچی) سند ھ حکومت نے کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سمند ر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔


کمشنر کراچی کی تجویز پر حکومت نے 24سے 25اور 30سے 31دسمبر تک سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی ۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کی مناسبت سے شہریوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو سخت سزاد ی جائے گی ۔پابندی کا اطلاق 4روز کیلئے ہو گا ۔پابندی ماضی کے واقعات کے پیش نظر لگائی گئی ہے

Share this article

Leave a comment