Friday, 20 September 2024


پائلٹ کی مہارت بحفاظت لینڈنگ

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کر ادی ،مانچسٹر جانے والی پرواز کی روانگی 12گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جس پر مسافر وں نے شدید احتجاج کیا۔


پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے دوران لینڈنگ پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ پرندہ ٹکرانے سے مسافروں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیر پورٹ پر اتار لیا۔

دوسری جانب پرندہ ٹکرانے سے مانچسٹر جانے والی پرواز 709 مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔مسافروں نے پرواز کی روانگی میں 12گھنٹے تاخیر ہونے پر لاﺅنج میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی

Share this article

Leave a comment