Friday, 20 September 2024


نظام بدلنے کا وعدہ نہیں کررہا لیکن اپنا فرض نبھاﺅں گا چیف جسٹس ثاقب نثار

 


ایمز ٹی وی(لاہور) نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اپنے فیصلوں میں کسی قسم کا دباﺅ نہیں لیں گے ۔

”آپ دیکھیں گے شفافیت ہوتی کیا ہے “۔ عوام کے اعتماد کی بخالی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔مصلحت ، مفاد اور خوف کا شکار نہیں ہونگے ۔وعدہ کرتا ہوں اپنا فرض نبھاﺅں گا.

لاہورہائی کورٹ کی سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نظام بدلنے کا وعدہ نہیں کررہا تاہم دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کوشش کرونگا ۔ عہد کرتاہوں فرض کی انجام دہی میں کبھی کمزورنہیں پڑوں گااور کسی دباو میں نہیں آو¿ں گا۔”جج کی تعیناتی اچھی ہو تو کئی مسئلے خود حل ہوجاتے ہیں“۔ تقریر نہیں میرے الفاظ کو گفتگو سمجھا جائے ۔


انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے لوگ چاہئیں جو دیانتدار ہوں۔ججز کی تعیناتی کیلئے ترازو میں جھول نہیں آنا چاہئیے ۔”وعدہ کرتا ہوں اپنا فرض نبھاوں گا “۔میں پھٹے پر بیٹھا ہوں اور ٹولی ہوئی میز سے اپنے کیریر کا آغاز کیا تاہم والد نے نصیحت کی کہ محنت کرو گے تو منزلیں آسان ہونگی اور سچائی سے کام کرورکاوٹ نہیں آئے گی۔شارٹ کٹس وقتی فائدہ دیتے ہیں منزل تک نہیں پہنچاتے ۔


جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ وہ کلچر واپس لائیں جس سے آپ کا اخلاق اور کردارواضح نظر آئے۔ہمیں عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا ۔سچائی محنت اور لگن ہی منزل تک لیجاتی ہے ۔کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ محنت محنت اور محنت اور وہ بھی سچائی اور دیانتداری کے ساتھ کی جائے

Share this article

Leave a comment