Saturday, 21 September 2024


ایم کیو ایم کہتی ہے مہاجر ووٹ بینک تقسیم ہوجائے گا،مصطفی کمال


ایمز ٹی وی(کراچی) چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے کافی کارکن تاحال بانی سے رابطے میں ہیں، متحدہ بانی کیا کررہے ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ حیدر آباد او روہاں کے لوگوں کی سوچ بدل گئی ہے،ہم ووٹ لینے کیلئے ایک ایک دروازے پر گئے لیکن ہمیں کسی نے نہیں کہا کہ آپ نے ایم کیو ایم سے کنارہ کشی کرکے غلط کیا ہے۔اگر اسی طرح لوگ ہمیں سپورٹ کریں تو انشاءاللہ 2018 میں ہمارے پاس بھی سیٹیں آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سارے بڑے لیڈر پی ایس پی میں آگئے ہیں، ہم نے کسی کو انکارنہیں کیا ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے کبھی بند نہیںہونگے۔شہر میں امن وامان کے قیام کیلئے جوبھی ہماری طرف ہاتھ بڑھائے گا اس کا استقبال کیا جائے گا۔


آخر میں مصطفی کمال نے تنقید کی توپوں کا رخ ایم کیو ایم کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کہتی ہے مہاجر ووٹ بینک تقسیم ہوجائے گاحالانکہ انہوں نے خود مہاجر ووٹ بینک ہر کسی کو بیچا ہے اور اب ان کے پاس کچھ نہیں بچا۔میرا ایم کیو ایم سے سوال ہے کہ ”جب مہاجر ووٹ بینک ایک تھا تو کیایہ شہر کھنڈر نہیں تھا ؟ “ لیکن اب مہاجروں کا مینڈیٹ ہمارے پاس آنے والا ہے ہم اسے ہرگز تقسیم نہیں ہونے دیں گے

Share this article

Leave a comment