Saturday, 21 September 2024


فائنڈنگ ڈوری نے کیپٹن امریکا کو پیچھے چھوڑدیا

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) رنگ برنگی مچھلیوں کا ایڈونچر سب پر بھاری رہا، ڈوری کے ایکشن نے کمائی میں کیپٹن امریکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اینیمٹڈ فلم فائنڈنگ ڈوری نے سال 2016ء میں سب سے زیادہ پیسے کمائے ۔ دلکش مچھلیوں کا جادو ایسا چلا کہ سپر ہیرو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،ماں باپ سے بچھڑی حسین مچھلی ڈوری کی کہانی باکس آفس پر ایسی چھائی کہ سال کی سب سے زیادہ کماؤ پوت فلم

کہلائی، والٹ ڈزنی کی اینیمٹڈ فلم نے 50 ارب، 97 کروڑ سے زیادہ کمائے۔ کیپٹن امریکا کو کمائی کی دوڑ میں دوسرا نمبر ملا، والٹ ڈزنی کی سپر ہیرو ایکشن فلم کیپٹن امریکا سول وار کے کھاتے میں 42 ارب77 کروڑ روپے سے زیادہ پیسے جمع ہوئے ۔ یونیورسل اسٹوڈیوز کی اینیمٹڈ فلم دی سیکرٹ لائف آف پیٹس38 ارب،61 کروڑ سے زیادہ کماکرنوٹ سمیٹنے میں تیسرے نمبر پر رہی ۔

 

 

Share this article

Leave a comment