Saturday, 21 September 2024


ماورا حسین شرمیلی دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان کی نامور اداکارہ ماورا حسین اپنی بولی وڈ ڈیبیو فلم 'صنم تیری قسم' کی ریلیز کے بعد اب بہت جلد پاکستانی ڈرامے 'سمیع' میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ اس ڈرامے کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا، اس ٹیزر کو فیس بک پیج پر شیئر کیا، جسے دیکھ کر یقین شائقین کو اس ڈرامے کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہوگا۔ اس ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس گھر

میں شادی کی تقریبات جاری ہیں، جہاں ماورا حسین ایک شرمیلی دلہن کے روپ نظر آئیں، تاہم ٹیزر کے آخر میں ایک شخص بھاگتے ہوئے گھر میں داخل ہوتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ شادی کی تقریب روک دو کیوں کہ گھر کے باہر کسی کا قتل ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماورا نےبتایا کہان کا ڈرامہ 'سمیع ڈرامہ' ایک سماجی مسائل پر مبنی ہے، جسے جان ہاپکنز کی مشترکہ

پروڈکشن کے ساتھ بنایا جارہا ہے، میں اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آوں گی جس کا نام سمیع ہے'۔ اب تک اس ڈرامے کی ریلیز تاریخ کا تو اعلان نہیں کیا گیا تاہم امید ہے کہ ماورا حسین ماضی کی طرح ایک اور شاندار ڈرامہ اپنے مداحوں کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment