Saturday, 21 September 2024


کامیڈی سے بھرپور مووی راک ڈاگ کی نئی جھلکیاں

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ مووی راک ڈاگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہنسی کی پھلجڑیاں چھڑانے والی فلم چوبیس فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہدایت کار ایش بریننن کی اس دلچسپ فلم کی کہانی ایک ایسے کتے کے گِرد گھوم رہی ہے جسے موسیقی سے بے حد لگاؤ ہوتا ہے تاہم اسے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اپنی ازلی دشمن ایک

بلی کے پاس جانا پڑتا ہے۔ میوزک میں مہارت رکھنے والی یہ بلی کتے کے ماہر موسیقار بننے کے خواب کی تکمیل میں اس کی مدد کرتی ہے بلکہ ہلکی پھلکی نوک جھونک بھی ان کے درمیان جاری رہتی ہےلیکن ایسے میں اسے پتا چلتا ہے کہ اس کا خاندان اور گاؤں والے مشکل میں ہیں کیا بوڈی پہنچے گا موسیقی کی دنیا کے اعلی مقام پر ، یا پھر سب کچھ چھوڑ چھاڑ کرمشکل میں پ

ھنسے اپنوں کی جان بچانے جائے گا یہی ہے کلائمکس جس پر چوبیس فروری کو پردہ اٹھے گا۔ امبروینگ اورڈیوڈ مِلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ اداکار لیوک وِلسن، ایڈی ایزارڈ، جے کے سِمن، وِل فِن اورجارج گارشیاء کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment