Friday, 20 September 2024


زمانے بدلیں گے پر ہم نہیں بد نظمی کی ریت قائم

ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے بد نظمی کی ریت قائم رکھی اور کپتان کی آمد پر گتھم گتھا ہو گئے ۔عمران خان نے لڑنے والے کارکنوں کو انصاف ہاوس سے باہر نکلوا دیا ۔

پیپلز پارٹی سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : عمران خان کا عرب اخبار کو انٹرویو
تفصیلات کے مطابق کراچی کے انصاف ہاوس میںتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان تشریف لائے جہاں انہوں نے پارٹی کے بلدیاتی نمائندوں اور رہنماﺅں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان بھی انصاف ہاوس میں عمران خان سے ملاقات کے لیے موجود تھے ۔کپتان کی آمد پر کارکنوں کی بد نظمی کی وجہ سے دھکم پیل شروع ہو گئی جس پر کارکنان آپس میں الجھ کر گتھم گتھا ہو گئے ۔عمران خان نے کی ہدایت پر پارٹی رہنماﺅں نے لڑائی کرنے والے کار کنان کو انصا ف ہاوس سے باہر نکال دیا

Share this article

Leave a comment