Friday, 20 September 2024


رینجرز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاہے ۔


ترجمان رینجرزکا کہناہے کہ کارروائیاں لانڈھی ،سائٹ اور جمشیدٹاﺅن میں کی گئیں جس دوران چھ ملزمان کو حراست میں لیا گیاہے جبکہ ایک ملزم کو سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیاہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ ایک گینگ وار کاکارندہ اور دو ڈاکو شامل ہیں ۔ترجمان کا کہناتھا کہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے

Share this article

Leave a comment