Sunday, 22 September 2024


کان میں دھنس کر11مزدور ہلاک ریسکیو آپریشن جاری


ایمز ٹی وی(نئی دلی)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں کوئلے کی کان میں دب کر 11مزدور ہلاک ہو گئے ۔


بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک کان دھنس گئی جس کے نتیجے میں 11 مزدور دب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں تاہم اب بھی ملبے تلے 2 سے 3 مزدوروں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔


جھارکھنڈ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے سے 11 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور مزید ایک سے 2 مزدور ملبے تلے ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب حادثے کے موقع پر 15 سے 16 مزدور جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے جنہہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں

Share this article

Leave a comment