Sunday, 22 September 2024


امریکی ریاست ورجینیا کے قریب 2 طیارے ہوا میں ٹکرا کر تباہ


ایمز ٹی وی(ورجینیا) امریکی ریاست ورجینیا کے قریب 2 طیارے ہوا میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔


یہ واقعہ ورجینیا کے قریب واقع چھوٹے ٹاﺅن مکینی میں پیش آیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کا کہنا ہے دونوں طیارے ایرو کنٹری ائیروپورٹ سے کچھ فاصلے پر واقع نارتھ کسٹر روڈ کے بلاک 500 کے قریب ٹکرائے۔ ایک طیارہ حادثے کے بعد قریبی روڈ پر جا گرا جبکہ دوسرا ایک سٹور میں گرا۔

ایک عینی شاہد روڈنی لیورمور کا کہنا ہے کہ ” یہ طیارے موڑ کاٹتے ہوئے ٹکرائے۔ ہم نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔ ان میں سے ایک ٹکرایا سیدھا نیچے کی جانب گرنے لگا جبکہ دوسرا کچھ کنٹرول میں لگ رہا تھا لیکن وہ بھی نیچے کی جانب ہی گر رہا تھا اور رک نہیں رہا تھا۔“

ایوی ایشن کے حکام کے مطابق ایرو کنٹری ائیرپورٹ پر ٹریفک کنٹرول ٹاور نہیں ہے اور پائلٹس کو لینڈنگ کیلئے ریڈیو کے ذریعے اعلان کرنا ہوتا ہے۔ حادثے کے باعث ورجینیا پارک وے سے بیڈ فورڈ لین تک بند ہے اور اس کے کلیئر ہونے سے متعلق کوئی وقت نہیں دیا گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سے متعلق بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہوا۔


ابھیشک نے ایشوریا رائے کو عمر رسیدہ قرار دیدیا ، فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار
نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیاروں میں سے ایک پائپر PA-28R ہے جبکہ دوسرا لیوز کومب ہے

Share this article

Leave a comment