Saturday, 21 September 2024


جنگی مشقیں دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور تربیت کے لیے کی جائے گی


ایمز ٹی وی(ریاض ) سعودی عرب فروری میں مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کرے گا جس میں پاکستان اور ترکی سمیت کئی

مسلمان ملکوں کی افواج حصہ لیں گی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں شروع ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں میں مقامی فوجی جوانوں کے ساتھ بین الاقوامی افواج کے جوان بھی حصہ لیں گے ۔ان جنگی مشقوں میں سعودی عرب ،پاکستان ،ترکی ،متحدہ عرب امارات ،اردن ،بحرین ،سینگال ،سوڈان ،کویت ،مالدیپ ،چاڈ ،تیونس ،ملائیشیا اور مصر بھی جنگی مشق میں حصہ لیں گے ۔مشترکہ جنگی مشقیں دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور تربیت کے لیے کی جائے گی

Share this article

Leave a comment