Saturday, 21 September 2024


ہمارے شاہی محل میں بھوتو ں کا بسیرا ہے ،ڈر نہیں لگتا ،ملکہ سویڈن

ایمز ٹی وی( سویڈن )دوستوں کارویہ دوستانہ،محسوس ہوتاہے ہم اکیلے نہیں سلویا، 16ویں صدی میں تعمیرشدہ ڈروٹنگھم پیلس عالمی اثاثوں میں شامل

سٹاک ہوم سویڈن کی ملکہ سلویا نے کہاہے کہ ہماراشاہی محل آسیب زدہ ہے جہاں بھوت پریت بھی رہتے ہیں تاہم مجھے ان سے کو ئی خاص ڈرنہیں لگتا۔ اس بات کا انکشاف ایک دستاویزی فلم میں ہوا ہے جو جمعرات کے روزسے قومی ٹیلی ویڑن پرنشرکی جائے گی۔

ملکہ سلویا نے کہاہمارے محل میں چھوٹے چھوٹے دوستوں کا بھی بسیراہے جنہیں بھوت کہتے ہیں۔ان کا رویہ بہت ہی دوستانہ ہے تاہم اس رویہ سے بعض اوقات ایسا بھی محسوس ہوتاہے کہ ہم ہرگزاکیلے نہیں ہیں۔یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے تاہم اس سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈروٹنگھم پیلس کے نام سے معروف سویڈن کا شاہی محل16ویں صدی میں تعمیرہواتھااوراس پرشکوہ عمارت کو یونیسکوعالمی اثاثوں کی فہرست میں شامل کرچکا ہے۔یہ شاہی محل 73سالہ ملکہ سلویا اوراورشہنشاہ کارل گسٹاف کی مستقل رہائشگاہ ہے۔ دونوں 40سال قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اورملکہ سلویا کو سویڈش عوام کی سب سے طویل مدت تک رہنے والی ملکہ کااعزازبھی حاصل ہے۔ شہنشاہ کارل کی بہن شہزادی کرسٹینا بھی ڈروٹنگھم پیلس سے جڑی کہانیوں سے اتفاق کرتی ہیں اوران کاکہناہے کہ اس گھرمیں بہت توانائیاں ہیں،اگریہاں آسیب نہ ہوں تویہ بہت عجیب بات ہوگی۔

Share this article

Leave a comment