Saturday, 21 September 2024


کلاسیکل استاد ،فتح علی خان دیار فانی سے رخصت

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف کلاسیکل گلوکار استاد بڑے فتح علی خان طویل علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

معروف کلاسیکل گلوکار استاد بڑے فتح علی خان پھپھپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی روز سے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ استاد بڑے فتح علی خان استاد امانت علی خان اور حامد علی خان کے بھائی تھے جنہیں کل لاہور میں سپردخاک کیا جائے گا۔

استاد بڑے فتح علی خان کا تعلق پاکستان کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا جس نے فن موسیقی میں نامور قوال اور گائیک پیدا کیے جب کہ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1969 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

استاد بڑے فتح علی خان کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ استاد بڑے فتح علی خان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment