Friday, 20 September 2024


کپاس کی پیداوار میں اضافہ۔۔

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب یکم جنوری تک کپاس کی پیداوار کے اعداوشمار جاری کردئیے گئے،رواں سیزن ملک بھر میں 1 کروڑ 3 لاکھ 66 ہزار بیلز کپاس پہنچ چکی ہے،

جو پچھلے سال کے مقابلے 11 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہے۔ پنجاب میں 280 جننگ فیکٹریز اور سندھ میں 136 جننگ فیکریاں آپریشنل ہیں،

برآمدکنندگان نے اب تک 2 لاکھ بیلز کے قریب کپاس خریدی ہے،جنرز فیکٹریوں کے پاس 1 کروڑ 34 لاکھ بیلز کپاس

موجود ہے۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال بہتر موسمی حالات رہنے کے باعث کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment