Friday, 20 September 2024


استنبول کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ 39 افراد جان بحق


ایمز ٹی وی(استنبول) ترکی کے شہر استنبول کے ضلع فاتح کے ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


ضلع فاتح کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 ہے اور وہ مسلسل فائرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔


واضح رہے کہ ترکی میں نئے سال کے موقع پر بھی ایک نائٹ کلب میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 39 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

Share this article

Leave a comment