Saturday, 21 September 2024


چین میں انوکھا مقابلہ حسن

ایمز ٹی وی(منگولیا) چین کے علاقے منگولیا میں دنیا کے خوبصورت ترین اونٹوں کامقابلہ حسن شروع ہو گیا ہے،مقابلے میں سینکڑوں خوبصورت اونٹ حصہ لینے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔


چین میں ہونے والے اس انوکھے مقابلہ حسن میں شامل اونٹوں کو ان کی نسل اور عمر کے مطابق مختلف گروپس میں تقسیم کیاجائے گا۔یہ مقابلہ کئی دنوں تک ججز کے سامنے صحرائی رن وے پر پریڈ کرکے اپنے اپنے جلوے دکھائیں گے۔اونٹوں کے چمکتے ہوئے بال،لمبی ٹانگوں،بڑے سر،بہترین کوہان اور بے لچک کانوں کی بنیاد پرسب سے خوبصورت اونٹ کا اعزاز حا صل کر نے والے او نٹ کے مالک کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔مقابلے میں جیت کے لئے امیدوار پر جوشی سے حصہ لے رہے ہیں

Share this article

Leave a comment