Saturday, 21 September 2024


ملکہ برطانیہ الزبتھ کے گارڈنے اُن پر گولی چالنے کی کو شش کی


ایمز ٹی وی(لندن) ملکہ برطانیہ الزبتھ گولی لگنے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنے محل بکنگھم پیلس کے باغ میں رات کو 3 بجے چہل قدمی کررہی تھیں


ان کے گارڈ نے مشکوک سمجھ کر گولی چلانی چاہی لیکن جب اس نے ملکہ کو دیکھا تو رک گیا۔گارڈ نے ملکہ کو کہا کہ اگر مجھے پتہ نہ چلتا تو میں گولی چلانے ہی والا تھا۔ غیرملکی ویب سائٹ مرر کے مطابق ملکہ بر طانیہ نے گارڈ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں سب ٹھیک ہے۔ ”اگلی مرتبہ میں آنے سے پہلے اطلاع کروں گی ۔واضح رہے ملکہ برطانیہ رات گئے چہل قدمی کرنے کی شوقین ہیں اور جب ان کو نیند نہ آرہی ہوتو وہ باغ میں چہل قدمی کرنے کیلئے چلی جاتی ہیں۔

Share this article

Leave a comment