Friday, 20 September 2024


قومی خواتین ویٹ لفٹنگ کے میدان میں بھی بازی لے گئی

 

ایمز ٹی وی (اسپورتس) پاکستان واپڈا نے قومی خواتین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی فاتح ٹیم نے 91 پوائنٹس حاصل کئے پاکستان ریلویز 76پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان آرمی 50پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی،

لاہور میں ہونے والی تین روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان ریلویز کی ثانیہ غفور نے 9 نئے قومی ریکارڈز قائم کئے انہوں نے کلین اینڈ جرک اور اسٹیج میں یہ اعزاز حاصل کیا .

چیمپئن شپ میں 48 کے جی میں واپڈا کی سائبل سہیل ، 53 کے جی میں نینی جاوید، 58کے جی میں ثانیہ غفور، 63 کے

جی میں نیلم ریاض، 69کے جی میں رابیعہ رزاق،75 کے جی میں نادیہ مقصود 75 پلس کے جی میں نادیہ مقصود نے گولڈمیڈل حاصل کئے.

 

Share this article

Leave a comment