Friday, 20 September 2024


سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز، پاکستانی ٹیم 315 رنزپر ڈھیر

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے 538رنز کے جواب میں315رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یونس خان نے ناقابل شکست 175رنز بنائے، آسٹریلوی کپتان اسمتھ نے فالوآن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے آج اپنی نامکمل اننگز271رنز 8کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی، یونس خان اور یاسر شاہ نے اسکور میں 44رنز کا اضافہ کرکے مجموعی اسکور 315رنز تک پہنچادیا،

اس موقع پر یاسر شاہ 10رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گینڈ پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، عمران خان بھی ہیزل ووڈ کے اسی اوور میں بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، یونس خان نے ناقابل شکست 175رنز بنائے۔

یوںپاکستان کی پوری ٹیم 315رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے23رنز کے فرق سے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تاہم آسٹریلوی کپتان نے فالوآن کرانے کے بجائے223رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4، لائیون نے تین جبکہ اسٹارک اور اسٹیو او کوفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Share this article

Leave a comment