Friday, 20 September 2024


برج چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کی تین ٹیمیں دبئی میں ہونے والے 19ویں بی فام برج چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، پاکستان برج فیڈریشن کے

ذرائع کے مطابق پاکستان 3سے11اپریل تک دبئی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں پاکستان اوپن، خواتین اور سینئر ایونٹس میں شرکت کرے گا۔

پاکستان کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے 12فروری سے لاہور میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد ٹرائلز کی ٹاپ اوپن،

سینئراور خواتین ٹیمیں چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی۔

Share this article

Leave a comment