Sunday, 22 September 2024


مولانا فضل الرحمان کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہوگا ۔

مولانا فضل الرحمان لاہور کے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ایک روز قبل انکے پتے کا آپریشن کیا گیا تھا تاہم اب انکی طبعیت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔

جے یو آئی کے رہنما ریاض درانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بات چیت کر رہے ہیں اور خود کھانا کھا رہے ہیں جبکہ انکی طبعیت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔

دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہو گا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم انکا بغور معائنہ کرنے کے بعد ہدایت دیگی جس کے مطابق عمل کیا جائے گا

 

Share this article

Leave a comment