Sunday, 22 September 2024


ٹرک ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ

 

ایمز ٹی وی(رائیونڈ) رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ۔

رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم ابھی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتار ی کیلئے بھی کوشش جاری ہےa

 

Share this article

Leave a comment