Saturday, 21 September 2024


جیکی چن کی ”کنگ فویوگا“ کا انٹرنیشنل ٹریلر

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن کے بے تاج بادشاہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور کامیڈی فلم” کنگ فو یوگا“ کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹینلے ٹونگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے آثار قدیمہ کے ماہر چینی پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو ہندوستان میں خزانے کی تلاش کیلئے نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جیکی چن کے علاوہ ایرک سانگ،عارف رحمان،دشا پٹانی،سونو سود اور امیرا دستور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

میکسین ڈی ویر کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this article

Leave a comment