Saturday, 21 September 2024


پولیس نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتا ر کر لیا

ایمز ٹی وی(سکھر) سکھر کے کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو گرفتار جبکہ 2فرار ہوگئے ہیں۔

سکھر میں بائی جی کے کچے کے علاقے میں پولیس معمول کے مطابق گشت پر مامور پرتھی کہ ڈاکووں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی،فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک گولی ڈاکو کولگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتا ر کر لیاہے جبکہ اس کے دیگر 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پولیس نے زیر حراست ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر کے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔

جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں،تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے

Share this article

Leave a comment