Saturday, 21 September 2024


ساڑھے تین سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم ’دنگل‘

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) باکس آفس کے اکھاڑے میں دنگل نے پہلے ’سلطان‘، پھر ’بجرنگی بھائی جان‘ اور اب ’پی کے‘ کو بھی پچھاڑ ڈالا،کمائی کے ’دنگل‘ میں عامر خان نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

17 دن میں ہی ’دنگل‘ نے مچادی ہلچل، کمائی کے اکھاڑے میں عامر خان نے سب کو چاروں شانے چت کردیا، ’دنگل‘ نے 17 دن میں 345 کروڑ روپے سمیٹ کر بالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم ہونے کا ’پی کے‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔

ریسلر کی زندگی پر بننے والی فلم ’دنگل‘ نے 17 دن میں 345 کروڑ روپے30 لاکھ روپے کما کر بالی وڈ کی اب تک کی کامیاب ترین فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 340 کروڑ 8لاکھ روپے کمائی کے ساتھ ’پی کے‘ کے پاس تھا،صرف یہی نہیں،’ دنگل‘ ساڑھے تین سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی بھی پہلی فلم ہوگی۔

دنگل کی ریکارڈ بریکنگ کامیابی پر مہاویر پھوگٹ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment