Saturday, 21 September 2024


ریتھک روشن آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا ئیں گے

 

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ) دس جنوری 1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریتھک روشن نے 1980ء میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم ’’ آشا‘‘میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کام کیا جبکہ بطور ہیروا پنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز2000ء میں فلم کہو نا پیار ہے سے کیا۔ پہلی ہی فلم میں متاثر کن اداکاری پرریتھک کو نہ

صرف فلم فیئر کے بیسٹ میل ڈیبیو بلکہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کا بھی حقدار ٹھہرایا گیا۔کہو نا پیار ہے میں شاندار کردار نگاری کا مظاہرہ کرنے والے ریتھک نے پیچھے مْڑ کر نہیں دیکھا اور مشن کشمیر،لکشیا،کبھی خوشی کبھی غم،دھوم 2،کرش،کوئی مل گیا،جودھا اکبر،گزارش، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، اگنی پتھ، کرش تھری اور بینگ بینگ جیسی کامیاب فلمیں دیتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے

نام کیے۔ 2011اور12 20میں ایشیا کے سب سے پْرکشش ترین مرد کا خطاب حاصل کرنے والے ریتھک روشن کا مومی مجسمہ2011ء میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم جبکہ2012میں واشنگٹن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنایاگیا۔2011ء میں ریتھک نے پہلی بار جسٹ ڈانس نامی ایک رئیلٹی شو میں بطور جج بھی فرائض سر انجام دیئے۔

 

Share this article

Leave a comment