Saturday, 21 September 2024


ممبئی,62ویں فلم فیئرایوارڈکیلئے فواد خان اور راحت علی نامزد

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمینٹ) ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فئیر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فواد خان کو فلم '”کپور اینڈ سنز“میں بہترین معاون اداکار کے طور پر جبکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم”سلطان“کے مشہور گانے ’جگ گھومیا‘کے لئے بہترین گلوکار کے طور پر نامزد کیا گیاہے۔

کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے نا صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لاکھوں شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں ممبئی میں ہونے والے فلم فئیر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکار میل کیٹگری کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔فلم فئیر ایوارڈ ز کی یہ تقریب رواں ماہ 14جنوری کو منعقد کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment