Saturday, 21 September 2024


واپڈا کا نیا اسکینڈل سامنےآگیا

ایمز ٹی وی(کراچی)سندھ میں شہریوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی حالت زار ، ان میں خوردبرد اور بدعنوانی کی تحقیقات سے متعلق عدالتی کمیشن نےسائیٹ ایسوسی ایشن آف کورنگی ، لانڈھی اور نارتھ کراچی کے صدور کو نوٹس جاری کر تے ہوئےمنگل کو طلب کر لیا ہے ، عدالتی کمیشن نےسابق اسپیشل سیکرٹری بلدیات سلیمان چانڈیو کو کمیشن کا معاون مقرر کر دیا ہے اور انہیں سمن جاری کرتے ہوئے 12جنوری کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اقبال کلہوڑوپر مشتمل انکوائری کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر بننے والے کمیشن کی سماعت کی ، دوران سماعت سابق سیکرٹری محکمہ آبپاشی ادریس راجپوت کمیشن کے روبر وپیش ہوئے اور موقف اختیا رکیا کہ انہیں کمیشن کا معاون مقرر کیا گیا تاہم جن معاملات سے متعلق تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں وہ ان میں مہارت نہیں رکھتے ، اگر کمیشن مناسب سمجھے تو سابق اسپیشل سیکرٹری بلدیات سلیمان چانڈیو کو کمیشن کا معاون مقرر کر دیا جائے۔

ڈاکٹر غلام مرتضی نے کمیشن سے استدعا کی کہ پانی کے نمونوں کی ٹیسٹ رپورٹ کے لیے مزید 10روز کی مہلت دی جائے جس پر کمیشن نے انہیں مہلت دیتے ہوئے 23جنوری تک رپورٹس پیش کر نے کی ہدایت کر دی ، اس موقع پر کمیشن نے سی ای او کورنگی کریک ، ڈی جی سول ایوی ایشن کو 12جنوری کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر دیے جبکہ سائیٹ ایسوسی ایشن آف کورنگی ، لانڈھی اور نارتھ کراچی کے صدور کو بھی نوٹس جاری کر تے ہوئے 10جنوری کے لیے طلب کر لیا ہے.

 

Share this article

Leave a comment