Saturday, 21 September 2024


کینیڈین کمپنی ’’ ایمیزون‘‘کو معافی مانگنی چاہئے

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی) کینیڈا کی ایک مشہور کمپنی نے بھارتی عزت’’ قدموں تلے ‘‘روند دی،بھارتی وزیر خارجہ کینیڈا کی کمپنی پر سیخ پا ہو گئیں ،بڑی دھمکی دے دی ۔

کینیڈا کی ’’ڈور میٹ‘‘ (دروازوں کے سامنے رکھی ہوئی جوتے صاف کرنے والی چٹائی) بنانے والی مشہور و معروف کمپنی ’’ ایمیزون ‘‘ نے ہندوستانی ترنگے والا ڈورمیٹ فروخت کرنا شروع کر دیا ،

انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے شکایت ملنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین کمپنی کو وارننگ دی ہے کہ بھارتی ترنگے والا ڈور میٹ بنانے اور فروخت کرنے پر غیر مشروط معافی مانگے اور ایسے ڈورمیٹ فورا واپس لے، نہیں تو کمپنی کے حکام کو نہ تو بھارتی ویزا جاری کیا جائے گا جبکہ پہلے سے جاری ہونے والے ویزے بھی واپس لے لئے جائیں گے ۔

انڈین وزیر خارجہ نے کینیڈا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس معاملہ کو’’ایمیزون‘‘ کے سینئر حکام کے ساتھ اٹھائیں۔ سشماسوراج نے کہا کہ کینیڈین کمپنی ’’ ایمیزون‘‘ کو غیر مشروط معافی مانگنی چاہئے اور ہمارے قومی پرچم کی توہین کرنے والے تمام مصنوعات کو فوری طور پر واپس لے لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایمزون ایسا نہیں کرتی تو ہم کینیڈین کمپنی کے کسی افسر کو بھی ہندوستان کا ویزا جاری نہیں کریں گے جبکہ ہم پہلے جاری ویزے بھی واپس لے لیں گے

 

Share this article

Leave a comment