Saturday, 21 September 2024


90 دن میں انٹیلی جنس حکام ہیکنگ رپورٹ پیش کریں ٹرمپ

 

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروباری معاملات سے الگ ہونے کا اعلان او ر اوباما انتظامیہ پر داعش کی تخلیق کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے

کہ میرے خیال میں 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا،روسی صدر پیوٹن مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہے ،میں روس کا مقروض نہیں اور نہ ہی وہاں میری کوئی جائیداد ہے، امریکہ کو چین ، روس سمیت ہر ایک سے ہیکنگ کا سامنا ہے، انٹیلی جنس حکام سے میری ملاقات کی معلومات لیک کی جا رہی ہیں ۔

بزفیڈ کو ان کی رپورٹ کے نتائج بھگتنے ہونگے، 90 دن میں انٹیلی جنس حکام ہیکنگ رپورٹ کے ساتھ میرے پاس واپس آئینگے،اوبامہ انتظامیہ نے داعش کو جنم دیا،صدر بننے کے بعد کاروبارنہیں کرنا چاہتا ، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد روزگار کے مواقع پیدا کروں گا ، ٹیکس ریٹرن جاری نہیں کروں گا، صدارت سنبھالتے ہی دیوار بنانے کے لئے میکسیکو سے بات کروں گا، اوبامہ ہیلتھ کیئر پروگرام مکمل تباہی ہے جسے منسوخ کرکے بہتر اور کم خرچ ہیلتھ کیئر پروگرام پیش کرینگے ، انتظار کے بجائے اوبامہ کیئر کو 2017 میں ہی ختم کردینگے

 

Share this article

Leave a comment