Monday, 23 September 2024


عالمی معیشت ایک سمندر ہے، جس سے راہ فرار اختیار نہیں

 

ایمز ٹی وی (تجارت)سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ آپ چاہیں یا نہ چاہیں عالمی معیشت ایک سمندر ہے، جس سے آپ راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ شی جن پنگ پہلے چینی صدر ہیں جنہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
چینی صدر کے عالمی اقتصادی فورم کے خطاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ گلوبل لیڈر کے طور پر ایک ایسے وقت میں ابھر رہا ہے جب مغربی طاقتیں اور بالخصوص امریکا جیسا ملک عالمی منظرنامے سے پسپا ہو رہا ہے اور دنیا گلوبلائزیشن کے مخصوص طبقے سے عالمی تجارت کی بحالی پر سوالات کر رہی ہے۔
بین الاقوامی زرائے کے مطابق چینی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں آزادانہ تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ جڑے رہنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہمیں تجارت اور سرمایہ کاری کرنے کی آزادی کو بھی فروغ دینا چاہیے، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا‘۔

 

Share this article

Leave a comment