Saturday, 21 September 2024


شہباز شریف پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس تیار کر لیا ہے جو آج پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ ریفرنس بابر اعوان کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے تیار کیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ اور آف شور ملکیت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ریفرنس میں شہباز شریف پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ریفرنس پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید سپیکر پنجاب اسمبلی کے حوالے کریں گے

 

 

Share this article

Leave a comment