Saturday, 21 September 2024


ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے کان کنی کے شعبہ سے وابستہ کان کنوں کے تحفظ اورمائینز ایکٹ 1923ءپر عمل درآمد کے لئے دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے8فروری تک جواب طلب کر لیاہے جبکہ قانون دان شیراز ذکا ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
درخواست گزار غلام محمدکے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیاکہ کان کنی کے شعبے سے وابستہ لاکھوں مزدور حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے جان کے خطرات میں گھرے ہوئے ہیں مگر قانون میں بھی انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ معلومات تک رسائی نہ ہونے کی بناءپر آج تک کتنے کان کن جان سے چلے گئے،ان کے بارے میں حقیقی معلومات اور اعداد و شمار بھی دستیاب نہیں ہیں،کان کنی کے شعبے سے وابستہ مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مائینز ایکٹ میں ضروری ترامیم کا حکم صادر کیا جائے

 

 

Share this article

Leave a comment