Saturday, 21 September 2024


بلاول پرنقلی نوٹوں کی برسات

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور سے فیصل آباد ریلی اختتام پذیر ہو گئی ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی کے جاں نثاروں نے خوب بھنگڑے ڈالے اور اپنے لیڈر پر پھولوں کے ساتھ جعلی نوٹوں کی برسات بھی کی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں سگیاں پل کی پھول منڈی کے قریب پہنچی تو اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے بلاول پر پھولوں کی برسات کی گئی تو وہیں نوٹوں بھی برسائے گئے لیکن عینی شاہدین کا کہناہے
بلاول پر ’وارے‘گئے نوٹ نقلی ہیں ۔عینی شاہد کا کہناتھا کہ ریلی میں لٹائے گئے پیسے نقلی ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب خانہ بدوش بچے نوٹ اٹھا کر دکانوں پر پہنچ گئے اور چیزیں خریدنے کی کوشش کی جس پر دکاندار نے نوٹوں کو دیکھ کر بچوں کو دکان سے بھگا دیا

 

Share this article

Leave a comment