Saturday, 21 September 2024


جاپانیوں کی ایک رسم ایسی ہے کہ سن ک دانت بجنے لگیں گے

 

 
ایمز ٹی وی(ٹوکیو) چین کی طرح جاپان میں بھی نئے سال کے آغاز پر بہت سی رسومات ادا کی جاتی ہیں جنہیں خوش بختی اور خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ انہی میں سے جاپانیوں کی ایک رسم ایسی ہے کہ سن کر ہی ہمارے دانت بجنے لگیں گے۔
میل آن لائن کی  اس رسم کے تحت نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت میں جاپانی برفیلے پانے کے ساتھ نہاتے ہیں۔ ان کے خیال میں اس سے ان کی روح پاکیزہ ہو جاتی ہے اور ان پر خوشحالی کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ گزشتہ روز جاپان میں نیا سال شروع ہونے پر بھی یہ رسم ادا کی گئی۔
گزشتہ روز ٹوکیو میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ تھا جب سینکڑوں مردوخواتین اس رسم کی ادائیگی کے لیے باہر نکل آئے۔ خواتین نے اس رسم کی ادائیگی کے لیے مخصوص روایتی سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ مردوں نے صرف سفید رنگ کے جانگیے پہنے ہوئے تھے۔
دونوں نے سر پر ایک سفید کپڑے کی پٹی باندھ رکھی تھی جس پر سرخ رنگ کا ایک دائرہ بنا تھا اور جاپانی زبان میں کچھ تحریر تھا۔ سڑکوں پر پریڈ کے بعد یہ کینڈا میوجن شنٹو شرائن (Kanda Myojin Shinto Shrine)میں اکٹھے ہوئے جہاں برفیلے پانی سے ان کے نہانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ انہوں نے شرائن کے پادری کے ساتھ ایک مذہبی رسم میں حصہ لیا اور پھر بڑے بڑے ٹبوں میں بیٹھ کر نہاتے رہے۔ یہ پانی اس قدر سرد تھا کہ اس میں برف جمی ہوئی تھی

 

Share this article

Leave a comment