Saturday, 21 September 2024


چائنا کٹنگ سے متعلق نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے درخواست

 

ایمز ٹی وی(کر ا چی )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید محمد فاروق شاہ نے گلستان جوہر میں واٹر بورڈ کی زمین کی چائنا کٹنگ اور غیر قانونی فروخت سے متعلق درخواست کی سماعت کے لیے نیابینچ تشکیل دینے کے لیے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے ۔ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دیے جانے پر درخواست کی سماعت ہو گی ۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ملزمان احسن عرف چنوں ماموں کی ایما پر گلستان جوہر میں پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں جن میں کے ڈی اے افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے جس میں چنوں ماموں کا فرنٹ مین فیصل مسرور صدیقی جیل میں ہےجبکہ دیگر ملزمان نے ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment