Friday, 20 September 2024


امریکہ میں پناہ گزینوں کی اسکروٹنی کا نظام سخت

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار بنانے کے ایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کردیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار بنانے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیے ہیں،اس حکمنامے کے تحت امریکہ غیرقانونی طریقے سے گھسنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن بھی کیا جائے گا،ان افراد کو پکڑ کر ملک بدر کیا جائیگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں ان کا ایک اہم انتخابی نعرہ میکسیکو کی سرحد پر 2000 میل طویل دیوار تعمیر کرنا تھا جسے انہوں نے آج حکمنامہ جاری کرکے پورا کردیا ہے۔
صدر ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے جارہے ہیں جس کے ذریعے ان مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کریں گے جنہیں وہ نیشنل سکیورٹی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، ان ملکوں میں شام، ایران، عراق، لیبیا، یمن، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔
ان ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد ممکنہ طور پر غیرملکی پناہ گزینوں کے لیے عارضی طور پر امریکہ کے بارڈر بند کر دیئے جائیں گے۔ بارڈر تب تک بند رہیں گے جب تک امریکی حکام ان پناہ گزینوں کی سکروٹنی کا انتہائی سخت نظام وضع نہیں کر لیتے

 

Share this article

Leave a comment