Saturday, 21 September 2024


بریکنگ نیوز پر پابندی لگادی

 

ایمز ٹی وی(انقرہ) پاکستان کے دوست ملک ترکی نے میڈیا پر رپورٹنگ کے دوران چلنے والی ’بریکنگ نیوز ‘پر پابندی لگادی ۔یہ پابندی ترکی کی سپریم کونسل آف ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نے ایمرجنسی کے نفاذ کے دوران ترک ٹی وی چینلز کے لیے لگائی ۔
کونسل کے حکام نے ٹی وی ایگزیکٹوز کو آگاہ کیا کہ ’نیشنل سیکیورٹی کو لاحق خطرات جیسے کہ دہشتگردی کے حملوں سے متعلق بریکنگ نیوز کے اختیارات محدود کردیئے گئے ہیںاور آئندہ کیلئے بریکنگ نیوز ناظرین تک پہنچانے سے متعلق ایک لائحہ عمل کی ایک کاپی بھی تھمادی گئی جس کے مطابق ترکش چینلز کونیشنل سیکیورٹی یا دہشتگردی کے فوری بعد حاصل ہونیوالی معلومات یا فوٹو نشر کرنے کی اجازت نہیںاور نہ ہی ذمہ داران ، متاثرین ، جائے وقوعہ اور عینی شاہدین کے بیانات یا تفصیلات بھی شیئرنہیں کرسکتے ۔
اسی طرح بالخصوص استنبول ، ازمیراور انتالیہ جیسے شہروں میں ایسے واقعات کی رپورٹنگ کیلئے مزید پابندیاں ہوں گی ، ٹی وی چینلز صرف وہی معلومات نشر کرسکتے ہیں جو متعلقہ حکام یا نشریات کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق وزیراعظم کی طرف سے مختص کیے گئے حکام کی طرف دی جائیں گی ۔ اسی طرح گھنٹوں ٹی وی سکرین پر ’بریکنگ نیوز ‘ لکھ کر چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔نیوز رپورٹرز اور اینکرز کو بھی متنازعہ ریمارکس یا تبصرے کرنے سے روکا گیاہے جن سے مبالغہ آرائی یا انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو

 

Share this article

Leave a comment