Saturday, 21 September 2024


بھارت میں پولیس اہلکاروں کی درگت

 

ایمز ٹی وی(گجرات) بھارتی شہر گجرات میں شراب فروشی کا کاروبار کرنے والی خواتین نے پولیس اہلکاروں کی دھلائی کردی ۔
بھارت میں شراب کا کاروبار کرنے والی ناڈر خواتین 4 پولیس اہلکاروں کی درگت بنا نے کے بعد جیبوں سے پیسے بھی نکال لیے ۔خواتین سے جھڑپ کے دوران اہلکاروں کی وردیاں بھی پھٹ گئیں ۔اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران خواتین کے ایک گروہ نے ان سے لاٹھیاں چھین کر مار پیٹ کی اور 2ہزار روپے بھی چھین لیے۔ خواتین نے اہلکاروں کو آئندہ علاقے میں قدم نہ رکھنے کی دھمکیاں بھی دیں ۔
تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اہلکار شراب فروشی کے کاروبار میں ملوث خواتین کو گرفتار کرنے کیلئے نہیں آئے تھے بلکہ کسی اور مقصد کیلئے ہی پہنچے تھے تاہم واقعے کی اصل وجہ کسی کو نہیں پتہ ۔پولیس کمشنر اے کے سنگھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment