Saturday, 21 September 2024


تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرکرمیوں کی کمی

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /حیدرآباد) ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد خورشید علی شیخ نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحتمند غیر نصابی سرگرمیاں طالب علموں کو نہ صرف ذہنی طور پر فریش رکھتی ہیں بلکہ ان کی شخصیت کی تکمیل میں بھی اہم ثابت ہوتی ہیں‘۔ وہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی کے طالب علموں کے درمیان غیر نصابی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں مثبت اور صحتمند غیر نصابی سرگرمیاں ختم ہوتی جارہی ہیں اور ہمیں ملکر کھیلوں‘ فنون لطیفہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دلوانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چائیے کیونکہ ہمارے نوجوان صلاحیت میں کسی دوسرے ملک کے نوجوانوں سے کم نہیں ہیں‘ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان مناسب مواقع فراہم کئے جائیں۔

 

Share this article

Leave a comment