Saturday, 21 September 2024


38ممالک کی افواج پاکستان میں داخل ؟؟

 

ایمزٹی وی (کراچی) 10 فروری سے پاکستان کے ساتھ 38 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز ہورہا ہے جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار روس بھی شامل ہوگا۔
کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور ان مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔
جس میں شرکت کے لئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔
وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کا عمل ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رہا ہے لیکن ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور سمندر پر حاوی بھی۔ اگر بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آئے گا تو بچ کر نہیں جاسکتا۔

 

Share this article

Leave a comment